عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادت میں خلل۔ڈالنے کا بیان غلط قرار

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے اس بیان کو غلط اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری فراہم نہیں کی جا رہی۔



سلمان اکرم راجا نے وضاحت کی کہ پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ سحری کی عدم فراہمی اور عبادات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

جب ان سے بیرسٹر سیف کے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ انہوں نے شیخ وقاص اکرم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی وضاحت طلب کریں۔ یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مناسب کھانے کی سہولت نہیں دی جا رہی اور انہیں بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہفتے میں تین مرتبہ گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کو ان کی پسند کے مطابق کھانے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !