چار سالہ بچی کے ریپ اور مرڈر کا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا

1

 گجرات میں 4 سالہ زہرا کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔


گجرات/ مانیٹرنگ ڈیسک: 5 جنوری کو زہرا نامی بچی کو گھر سے ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ 6 جنوری کو اس کی لاش ایک بوری میں بند ملی تھی۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔



ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم زہرا کا ہمسایہ اور دور کا رشتہ دار تھا۔ پولیس نے اس کے پولی گراف اور ڈی این اے ٹیسٹ کروائے، جو مثبت ثابت ہوئے۔


ذرائع کے مطابق پولیس ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس نے ہتھکڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے
  1. بلکل ٹھیک ھوا عدالت سے بچ جانا تھا اس نے یہی علاج ہونا چاہیے ایسے مجرموں کا

    جواب دیںحذف کریں
ایک تبصرہ شائع کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !