سری لنکا نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر 12 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

0

 کولمبو/ مانیٹرنگ ڈیسک:سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 174 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں 282 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی


 اسٹیو اسمتھ 29، جوش انگلس 22 اور ٹریوس ہیڈ 18 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کے دونیتھ ویلالیگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور وانندو ہسارنگا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 101 رنز بنا  کر نمایاں بلے باز رہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے 12 سال کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آخری بار سری لنکا نے کمار سنگا کارا کی کپتانی میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !