یہ پاکستانی کھلاڑی ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، نیوزی لینڈ کے کپتان نے نام لے لیا

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے فخر زمان کو خطرناک کھلاڑی قرار دیا۔ 

  اس کھلاڑی کے بغیر جیتنے کی امید کرنا بے کار ہے، سابق کرکٹر نے بتا دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران مچل سینٹنر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے یہ سیریز تیاری کا بہترین موقع ہے اور ہم جیت کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا چیلنجنگ ہوگا، جبکہ فخر زمان ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے ان پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔

کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں، اور پہلا میچ میزبان پاکستان کے خلاف انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔



مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کے دوران ہمیں مقامی کنڈیشنز کو سمجھنے کا اچھا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !