لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوں پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
<یہ خبر بھی پڑھیں: 22 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد انتہائی ہولناک طریقے سے قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، تاہم اسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزمان نے دو خواتین کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔
خواتین نے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹنے اور انہیں جھوٹے الزامات میں پھنسانے کی کوشش کا بھی الزام لگایا ہے۔ واقعے کے دوران ارسلان سمیت چھ افراد سادہ لباس میں ایک گھر میں داخل ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ملزمان ابوبکر، سہیل اور ثقلین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس اہلکار ارسلان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

