کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری پر 3 گاڑیاں ساتھ لے جانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے متعدد بار ان سے گاڑیاں واپس کرنے کے لیے رابطہ کیا،
یہ خبر بھی پڑھیں: کالج کا سپرنٹینڈنٹ طالبات کی فیسوں کے لاکھوں روپے لے کر فرار
لیکن امیر قادری نے گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہیں خط بھی بھیجا گیا، تاہم گاڑیاں اب تک بورڈ کو واپس نہیں کی گئیں۔
مزید بتایا گیا کہ امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر جانے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔

