دریائے گنگا میں نہانے والی خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنا کر فروخت کیے جانے کا انکشاف

0

 نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں ہندو مذہب کے مقدس مہا کمبھ میلے کے دوران خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے گنگا میں اشنان (مذہبی غسل) کی خفیہ ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

۔ 📢 یہ خبر بھی پڑھیں: ملاکنڈ یونیورسٹی کی طالبہ نے پروفیسر کی حرکتوں سے تنگ آکر پولیس کو شکایت کر دی

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، متعدد فیس بک پیجز، انسٹاگرام گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ نیم عریاں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس مختلف زاویوں سے بنائی گئی ان ویڈیوز اور تصاویر کو پوسٹ کر رہے ہیں۔



مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ ویڈیوز پہلے بلر کی جاتی ہیں اور مکمل رسائی کے لیے ٹیلیگرام پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان ویڈیوز اور تصاویر کو مہا کمبھ گنگا اشنان اور پریاگ راج جیسے ناموں سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ان مناظر کو مختلف فحش ویب سائٹس پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گنگا میں اشنان کو مقدس عمل سمجھا جاتا ہے، جس کا عقیدہ ہے کہ اس سے گناہ دھل جاتے ہیں۔ بھارت میں جاری مہا کمبھ میلے کے دوران روزانہ لاکھوں افراد گنگا میں اشنان کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !